اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سید عباس موسوی" نے اپنے ایک پیغام میں جنوب مشرقی ایشیا سمیت بھارت، چین اور میانمار میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث جانی اور مالی نقصانات پر ان ممالک کی قوم اور حکومت بالخصوص متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا.
موسوی نے حالیہ سیلاب کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقیں کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا.
تفصیلات کے مطابق، بھارت، چین اور میانمار میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں.
/129
14 اگست 2019 - 07:15
News ID: 968793
اسلامی جمہوریہ ایران نے بھارت، چین اور میانمار میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا.